(ایجنسیز)
قاہرہ…مصر میں معزول صدر مرسی کے 529 حامیوں کو سزائے موت کا حکم سنادیاگیا، مصر کے شہر المنیا کی ایک عدالت نے یہ فیصلہ جاری کیا جس میں معزول صدر محمدمرسی کی حامی جماعت
اخوان المسلمون کے 529 افراد کو سزائے موت کا حکم سنایاگیا۔ ان افراد پر پولیس پر حملہ اور ایک اہلکار کو مارنے کاالزام تھا، 545 افراد پر یہ کیس چل رہا تھا ، جس میں سے 16 کو بری کردیاگیا، 150 سے زائد مشتبہ افراد پر ان کی غیرموجودگی میں مقدمہ چل رہا ہے۔